12 اکتوبر 2015 - 13:43
وزارت خارجہ کی ترجمان: صہیونیوں کو مسجد الاقصی پر تصرف اور تقسیم کا کوئی حق نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صہیونیوںکی جانب سے مسجد الاقصی پر نئے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کو مسجد الاقصی پر تصرف اور تقسیم کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے غاصب صہیونیوںکی جانب سے مسجد الاقصی پر نئے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کو مسجد الاقصی پر تصرف اور تقسیم کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ترجمان نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت اور قوت کے زور پر فلسطینیوں کے حقوق کو نہیں دبا سکتا اور نہ ہی اس مسجد الاقصی کی تقسیم کا کوئی حق ہے۔

.......

/169